بھارت کے احتجاجی کسانوں نے اہم اعلان کردیا

متنازع زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن دہلی کے پریڈ روڈ پر تریکٹر چلائیں گے۔

               
January 14, 2021 · |, اہم خبریں, بام دنیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

بھارت میں کسانوں نے  بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، کسان رہنما کا کہنا ہے کہ اگر متنازع زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن دہلی کے پریڈ روڈ پرٹریکٹرکرچلائیں گے۔

کسانوں کو کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔