بھارتی کسانوں نے لہوڑی فیسٹیول کے دوران زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ تے ہوئے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی ، دھرنوں کے دوران کسانوں نے کالے قوانین کی کاپیاں جلا کر لہوڑی کا میلہ منایا، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف اور کسان مزدور اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔
کاشکاروں نے پنجاب اور ہریانہ سے آنے والی درجنوں ٹرینیں بند کردیں، کئی کسانوں نے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔