شہرقائد میں گیس بحران شدت اختیارکرگیا، سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمت کے نام پرکئی علاقوں کو سپلائی بند کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے چھٹی کے روز مرمت کے نام پر گیس بند کی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی۔ نارتھ کراچی میں دوپہر تین بجے سے گیس کی سپلائی معطل ہے۔
شادمان، شاہ فیصل کالونی، لیاری، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اورایف بی ایریا کے مختلف بلاکس کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تاحال اس وعدے پرعمل نہیں کیا جاسکا۔
کورنگی ٹائون کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی یا مکمل بند ہے یا گیس پریشرکی کمی ہے جبکہ مہران ٹائون سیکٹرF-6 میں گیس کی سپلائی یکم جنوری2021سے بند ہے،متعدد بار شکایات کے باوجود گیس سپلائی بحال نہیں ہوئی جس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار ہیں۔