ملک کے آلودہ ترین 10 شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پرآگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کاکہناہے کہ ہوا میں غیرصحت بخش ذرات کی تعداد251 سے تجاوز کر گئی ہے،کراچی میں غیرصحت بخش ذرات کی مقدار162 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔
ادھرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرات9 اعشاریہ6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،کراچی کاموجودہ درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہواﺅں کی رفتار4 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،ہوا میں نمی کاتناسب73 فیصد ہے۔