امریکی ریاست اوکلاہاما میں نامعلوم شخص کی گھرپرفائرنگ سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک گھرپرفائرنگ کردی جس سے چار بچے اورایک مرد موقع پرہی چل بسے جبکہ خاتون اورایک بچہ زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص کو قابوکرنے کے لیے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہا اور موقع سے فرار ہوگیا جسے بعدازاں گرفتارکرلیا گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہستپال منتقل کیا گیا جہاں بچہ کچھ دیرزیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کی جانب سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد اور ملزم کی شناخت ظاہر نہ کی گئی ہے۔