جے ایس بینک میں فراڈ کا معاملہ 2 اگست کو آڈٹ کے دوران سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو
جے ایس بینک میں فراڈ کا معاملہ 2 اگست کو آڈٹ کے دوران سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1812 ڈالر کی سطح پر آگئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 650 روپے اور 558 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 30 روپے گھٹ کر 1350 روپے کی ہوگئی۔