کورنگی میں واقع شاہد آفریدی اسکول کے طلبا نے ایک کلومیٹر سے زائد طویل ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور مارچ میں حصہ لیا
کورنگی میں واقع شاہد آفریدی اسکول کے طلبا نے ایک کلومیٹر سے زائد طویل ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور مارچ میں حصہ لیا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے شاہد آفریدی فائونڈیشن سکول کے تحت تقریب

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم کشمیر منایا گیا اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جلسے جلوس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔


یوم کشمیر اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے شہرقائد کے علاقے کورنگی میں بھی مختلف سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کورنگی میں واقع شاہد آفریدی فائونڈیشن سکول کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبا نے ایک کلومیٹر سے زائد طویل ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔


ایک کلومیٹر پر محیط یہ زنجیر تھانہ ابراہیم حیدری چورنگی تک بنائی گئی جبکہ شاہد آفریدی فائونڈیشن اسکول کے طلبا نے کشمیر مارچ میں بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مفتی محمدعمرعثمان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں سے تجدید عہد وفا کیا اور مسلم امہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اگر کشمیر پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا تو دنیا میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جس سے نقصان کے سوا کچھ ملنے والا نہیں۔