کراچی: لانڈھی میں فیوچر کالونی کے قریب تیزرفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔