ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگئے
ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154روپے سے نیچے آگئے

روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر کمی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کو بدستور تنزلی کا سامنا ہے۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 42 پیسے کی کمی سے 159 روپے 56 پیسے کی سطح پر جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے159 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔