کلفٹن سی ویوپر مبارک مسجد کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ڈوبی ہوئی شخص کی لاش نکال کر ایمبولینس کے ذریعے جناح ھسپتال منتقل کردی ہے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت32 سالہ نعمان ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص تفریح کے لئے سی ویوآیا تھا ۔