مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف کراچی سے بغیر بتائے باہر جانے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف تھانہ شاہ لطیف میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
مقدمہ میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں اور علاقہ پولیس کواطلاع کیے بغیر شہر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے شاہ لطیف پولیس نے امت کو بتایا ہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد علاقہ پولیس کو بتائے بغیر نقل و حرکت نہیں کر سکتے ہیں ۔