کراچی کے علاقے گلشنِ حدید سے لڑکی کے مبینہ اغوا اور ڈیفنس لے جا کر زیادتی کرنے کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، ویڈیو میں لڑکی کو گھومتے پھرتے اور خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کا بیان تفتیشی افسر نے عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
لڑکی کا بیان میں کہنا ہے کہ اسے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی، سمیع، فواد اور عمیر نے بلیک میل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملزمان فواد، سیمع، عادل اور سمیر گرفتار ہیں جبکہ عمیر بھٹو ضمانت پر ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور اسے اغواکرنے کے شواہد نہیں ملے۔