اسمبلی کے باہر ڈیوٹی پر مامور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیوں بنانا مہنگا پڑھ گیا مزکورہ ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایس پی سائوتھ ذاہدہ پروین نے مزکورہ ٹک ٹاک ویڈیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیوں بنانے میں ملوث 3 لیڈیز اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ۔
اسمبلی کے باہر ڈیوٹی پر مامور3 لیڈیز پولیس اہلکاروں کی ایک ٹک ٹاک ویڈیوں وائرل ہوئی تھی۔
ٹک ٹاک ویڈیوں میں3لیڈی پولیس اہلکاروں کو مقبول ہونے والی ٹک ٹاکر دینا نیر مبین کی نکل کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
لیڈی پولیس اہلکاروں کی جانب سے لفظوں کی تبدیلی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوں بنائی گئی تھی۔لیڈی پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹک ٹاک میں پارٹی کی جگہ خواری کا لفظ استعمال کیا گیا تھا ۔ٹک ٹاک ویڈیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر نے خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
لیڈی پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم ایک روز قبل جاری کیا گیا جس کا عکس منظر عام پر آگیا ہے ۔متنازع ٹک ٹاک ویڈیوں بنانے والی لیڈی پولیس اہلکاروں میں طوبیٰ علی،ذہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ شامل ہیں ۔