کراچی میں دودھ فروشوں نے من مانی شروع کردی، دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
شہر کے بیشترعلاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کررکھا ہے اورگزشتہ ایک ہفتے سے شہر میں دودھ 130 روپے لیٹر فروخت کیا جارہاہے۔
کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہے اور صارفین 130 روپے لیٹر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔
صارفین کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ بلا اجازت دودھ کی نئی قیمت مقررکی گئی ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے بری طرح ناکام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چند ماہ پہلے دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہ ہوسکی۔