اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صفدر مشوانی کا کہنا تھا کہ سپرہائی وے اللہ بخش گوٹھ میں شوہر نے گھریلوں ناچاکی پر فائرنگ کر کر اپنی بیوی کو ذخمی کر دیا ہےاور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔
زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 30سالہ سمینہ زوجہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر یاسین نے گھریلوں جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ذخمی کیا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم یاسین کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos