شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کو مذید پولیس دوست بناتے ہوئے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(SZABIST) ، عائشہ باوانی اکیڈمی اور سندھ پولیس کے مابین دو علیحدہ علیحدہ مفاہمتی یاداشتوں پر آئی جی سندھ، زیبسٹ سیکریٹری بورڈآف ٹرسٹ اور عائشہ باوانی اکیڈمی کے ٹرسٹی نے باقاعدہ دستخط کیئے۔
عائشہ باوانی اکیڈمی سے ہونیوالی مفاہمتی یاداشت کے مطابق شہدائے پولیس سندھ کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جائیگی جبکہ زیبسٹ کے تحت انکی کراچی اور لاڑکانہ کی برانچز میں شہدائے پولیس کے بچے رعائتی فیسوں پر معیاری تعلیم سے استفادہ کرسکیں گے۔
مذکورہ دونوں مفاہمتی یاداشتوں کے مطابق مفت اور رعائتی فیسوں پر تعلیم سے شہدائے پولیس کے وہ بچے استفادہ کرسکیں گے جنہیں اے آئی جی ویلفیئر سندھ کی جانب سےتمام تر ضروری ودرکار دستاویزات کے ساتھ ریفر کیا جائیگا۔
مذکورہ دونوں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کرنیوالوں میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی فائنانس،اے آئی جی ویلفیئر سندھ سمیت زیبسٹ کے نمائندگان سمیت عائشہ باوانی اکیڈمی کے ڈائریکٹر پی آر/ہیومن ریسورسز اور ایڈمنسٹریٹر شامل تھے۔