گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔فائل فوٹو
گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے منع کردیا

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے منع کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیرخزانہ نے بھی گھی مہنگا کرنے کی مخالفت کی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اضافہ نہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 30 روپے کلو مہنگاکرنے کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر گھی موجودہ 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپےکلوپردستیاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔