کراچی: سندھ حکومت بلآخر مہنگائی کے معاملے پر بیدار ہوگئی اور مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔
محکمہ بیورو آف سپلائی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مرغی مہنگی ہونے پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بیورو آف سپلائی کو تشویش ہے۔
خط میں استفسار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کاراسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات کیوں بروئے کار نہیں لارہے؟ خط کے ذریعے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسینشل کماڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریونیشن آف پرافٹنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005کے اختیارات بروئے کار لائے جائیں، فارمر، مینوفیکچررز اور دکاندار بنیادی کماڈیٹیز کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافہ کررہے ہیں۔
سندھ کے تمام کنٹرولر پرائس اینڈ پلائیز اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔