4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔فائل فوٹو
4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔فائل فوٹو

قاہرہ۔ فیکٹری میں آتشزدگی۔20 افراد ہلاک

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک اور24 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور24 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر فوری طورپرآگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

قاہرہ میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث دور دور تک دھویں کے بادل چھا گئے،4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔