لیار ی وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو ایک اور کیس میں بری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف کلری تھانے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج تھا، سیشن کورٹ میں استغاثہ شواہددینے میں ناکام رہا جس کے باعث عدالت نے ملزم کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ کیس میں دیگر ملزمان پہلے بری ہوچکے ہیں۔
تھانہ کلری کی پولیس کی جانب سے دائر کئے جانے والے کیس میں پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے تھانے میں موجود پولیس اہلکاران کو مارنے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ پر ملزمان بھاگ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف 61مقدمات درج ہیں جن میں سے 10مقدمات میں سے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا ہے۔