کراچی ائیرپورٹ کے قریب سے 2 سالہ بچے کے اغوا کے معاملے پر رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب سے 2 سالہ امان کے مبینہ اغوا میں ملوث رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ امان کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور سکندر کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ اس کا کوئی بیٹا نہیں ہے اس لیے امان کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔