مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی پیشی پرکارکنوں کوساتھ لانے کیخلاف نیب نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
نیب کی جانب سے موقف اختیارکیا ہے کہ مریم نوازکو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کررکھا ہے ،مریم نواز نے پی ڈی ایم کارکنوں کیساتھ پیش ہونے کااعلان کیا ہے ،درخواست میں کہاگیاہے کہ مریم نواز نے دھمکی دی کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہونگی ،مریم نواز کے بیان سے ظاہر ہے پیشی کے بجائے رکاوٹ ڈالناچاہتی ہیں ۔
چوہدری شوگر مل کیس میں مریم کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست دائرکررکھی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ مریم نوازکو اکیلے پیش ہونے کا حکم دے۔