کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا۔
کتوں کے کاٹنے پر علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ضلع شرقی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے۔
اس موقع پرعلاقے کے سابق یوسی چیئرمین جنید مکاتی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے تفصیلات آنےکے بعد مزید کارروائی کریں گے۔
خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت میں حکم دیا تھا کہ جہاں کتےکےکاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔
گذشتہ دنوں کتوں کےکاٹنے کے بڑھتے واقعات پر عدالت فریال تالپور سمیت 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔