مصرمیں دو ٹرینوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد32 ہو گئی جبکہ 185 مسافر زخمی ہیں۔
مصری حکام کے مطابق ٹرین حادثے میں متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے،حادثہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب پیش آیا،حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں نے ایک ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگاکرروکا تھا،اسی دوران پیچھے آئی ریل گاڑی کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی ۔
وزارت ریلوے نے ٹرین حادثے کی تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاحال ٹرین حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی رقوم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل بھی قاہرہ میں ٹرینوں کے تصادم میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔