فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی
فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی

سونا1600روپے تولہ مہنگا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1712 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 89 ہزار 592 روپے پر پہنچ گئی۔