ہيٹ ويو کا موجودہ اسپيل 3 اپريل تک رہے گا،3 اپريل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے، چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز
ہيٹ ويو کا موجودہ اسپيل 3 اپريل تک رہے گا،3 اپريل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے، چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز

کراچی میں شدیدگرمی‘ 3اپریل کادن کٹھن ترین ہوگا، ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی میں ہفتہ 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔
چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ہيٹ ويو کا موجودہ اسپيل 3 اپريل تک رہے گا جبکہ 3 اپريل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہيں۔
دریں اثناء شہر میں جاری شديد گرمی کے باعث جہاں دیگر شہری پریشان ہیں وہیں سڑکوں پر سخت ڈیوٹی دينے والے ٹريفک پوليس اہلکار بھی بے حال ہیں۔
ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ ان کی 10 کلو وزنی جیکٹ ہے جو شرٹ سمیت پیسنے میں بھیگ جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور اس شدید گرمی کے باعث ان کے جوتے بھی آگ کی طرح تپتے محسوس ہوتے ہیں۔