لیڈی ہیلتھ ورکرز صوبائی سطح پر رہنا چاہتی ہیں، ضلعی سطح پر نہیں جانا چاہتیں۔فائل فوٹو
لیڈی ہیلتھ ورکرز صوبائی سطح پر رہنا چاہتی ہیں، ضلعی سطح پر نہیں جانا چاہتیں۔فائل فوٹو

 لیڈی ہیلتھ ورکرزنے دھرنا ختم کردیا

کراچی میں احتجاج کرنے والی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی، جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آج کراچی میں پی آئی ڈی سی سگنل کے قریب اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیا، اس دوران ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کامیاب مذاکرات کے بعد کراچی کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

اس سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کراچی میں پی آئی ڈی سی سگنل کے قریب مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دے دیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کیا جائے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پاکستان کی صدر بشریٰ آرائیں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پروگرام کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز صوبائی سطح پر رہنا چاہتی ہیں، ضلعی سطح پر نہیں جانا چاہتیں۔