کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،بینک انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ چار ملزمان رات گئے بینک کے اندر داخل ہوئے ،ملزمان نے دونوں سیکیورٹی گارڈسے اسلحہ چھینااورانہیں یرغمال بناکر ڈکیتی کی واردات کی ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے واردات کی، بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، ملزمان نے درجنوں لاکرزکاٹے اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کرلے گئے، پولیس نے بینک گارڈز کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے، اور لاکرز سے کتنی مالیت کا سامان چوری ہوا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔