تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رفتاری کے خلاف ٹی ایل پی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کے باعث لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے ساتھ کراچی بھی ٹی ایل پی کے کارکنان احتجاجی مظاہروں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے بیٹھے ہیں۔
کراچی میں حسن اسکوائر کے علاقے میں دھرنے کے شرکا کے لیے لنگر تقسیم کرنے کے لیے دیگیں بھجوا دی گئی ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں، دھرنے کے شرکا کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos