حکومت نے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز مسترد کردی
حکومت نے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز مسترد کردی

دارالحکومت کے حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرحکومت نے وفاقی دارالحکومت کے حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس ہواجس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگرکئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصراورنقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورسختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔اجلاس میں وزیر مذہبی اموراورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شریک ہوئے۔آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔