جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے۔فائل فوٹو
جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے۔فائل فوٹو

امریکامیں فائرنگ سے متعدد افراد 8 افراد ہلاک۔ متعدد زخمی

امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی رات انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم ازکم 8افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پران کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی ہے۔

ایک ایشائی باشندے پرمندر سنگھ نے کہا کہ اس کی بھتیجی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی لیکن اس نے بتایا کہ وہ نہیں جانتی کہ حملہ آورکون ہے۔

انڈیاناپولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دے کرایمرجنسی سروس طلب کرلی ۔