یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فائل فوٹو
 یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا تحفظ ناموس رسالت کے لیے عالمگیر تحريک چلانے کا اعلان

وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تمام مسلمان ممالک کے سربراہان سے مل کر تحفظ ناموس رسالت کے لیے عالمگیر تحريک چلائيں گےجس کے لیے دوسرے ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ پر ہم سب ایک ہیں، اپنے ملک میں مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرنے سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں مرگلہ ہائی وے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہم کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، یہاں کے تمام لوگ اپنے دین اور نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں، لیکن بڑی بد قسمتی ہے کئی دفعہ سیاسی اور دینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں ،اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ، کیا کسی کا دل چیرکر دیکھا جا سکتا ہے کہ کون نبی ﷺ سے زیادہ پیار کرتا ہے اورکون کم ؟۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی پر ہمیں تکلیف ہوتی ہے ،ہم مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر ناموس رسالت ﷺ کی تحریک چلائیں گے ، میں نے دوسرے مالک کے سربراہان کو اس سلسلے میں خط بھی لکھا ہے ۔ ایک وقت آئے گا کہ جب مغرب میں بھی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خوف محسوس ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ پر ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کے لوگ اپنے دین اور نبیﷺ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں لیکن بعض دفعہ اس پیار کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو نبیﷺ سے محبت ہے اور ہم اپنا دل کسی کو چيرکے نہيں دکھا سکتے کہ ہم نبی سے کتنی محبت کرتے ہيں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔

مرگلہ ہائی وے منصوبے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پچھلے 20سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا زیادہ بڑھی ہے اور یہ مںصوبہ کافی پرانا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مںصوبے سے مارگلہ کا نیشنل پارک بچے گا۔ ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے اور جب سے پاکستان بنا ہے ہم نے نئے جنگل نہیں اگائے بلکہ پرانے بھی ختم کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف درخت کٹے ہی ہیں لگائے کسی نے بھی نہیں اور صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی ہے۔ مصر کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں پانی کم ہے جبکہ ہندوستان میں پاکستان سے دگنا پانی ہے۔