طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرنیا بینچ تشکیل

چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر ججزمیں اختلاف کے معاملے پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے ۔

یاد رہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں اختلاف سامنے آیا تھا جس کے بعد معاملہ چیف جسٹس بھی بھیج دیا گیا تھا ۔