علما کرام نے گزشتہ رات کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماﺅں سے بھی کامیاب مذاکرات کیے۔فائل فوٹو
علما کرام نے گزشتہ رات کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماﺅں سے بھی کامیاب مذاکرات کیے۔فائل فوٹو

جید علماکرام کے وفد کی حافظ سعد سے جیل میں ملاقات

حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مفاہمت کے لیے مذہبی جماعتوں کے قائدین سرگرم ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں وفد آج کوٹ لکھپت جیل پہنچا ۔ وفد میں ڈاکٹر ابوالخبیر محمد زبیر، انجینئر ثروت، اعجازقادری،پیر خالد سلطان ، پیر عبدالحق، خواجہ غلام قطب الدین ، پیر جلیل شرقپوری شامل تھے۔جید علمائےکرام کے نو رکنی وفد نے حافظ سعد سے جیل میں ملاقات کی۔

واضع رہے کہ علما کرام نے گزشتہ رات کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماﺅں سے بھی کامیاب مذاکرات کیے ہیں۔