جارج ایک ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتا تھا۔فائل فوٹو
جارج ایک ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتا تھا۔فائل فوٹو

امریکا میں جارج فلوئیڈ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

امریکا میں جارج فلوئیڈ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جیوری نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکار ڈیرک شاون کو3 الزامات میں مجرم قرار دیدیا۔سابق پولیس اہلکارکو سیکنڈ ڈگری قتل کے تحت سزا سنائی گئی۔مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

امریکی ریاست مینی سوٹا میں سفید فام پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا46سالہ غیر مسلح سیاہ فام شخص جارج ایک ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتا تھا،میناپولس میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ابتدا کسی گاہک کی دکان پر 20 ڈالر کے جعلی بل کے استعمال کرنے کی کوشش سے ہوئی۔

پولیس اہل کاروں کی جانب سے غیر مسلح شخص کی ہلاکت کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اورکئی شہروں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے تھے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے اس فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی ہماری قوم کی روح پر بدنما داغ ہے۔