احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

شہریوں کا قتل۔ کوسٹ گارڈزکے3 اہلکاروں کو 14، 14 سال قید

گوادرکی مقامی عدالت نے2 شہریوں کے قتل کے الزام میں کوسٹ گارڈزکے3 اہلکاروں کو 14، 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق درمحمد اوردل مراد کو جولائی 2020ءمیں گوادرکے علاقے گول چوک نیو ٹائون میں قتل کیا گیا تھا۔ کوسٹ گارڈز کے اہلکار قتل کے بعد موقع سے فرارہوگئے تھے۔پولیس نے ایک عینی شاہد چوکیدارکے بیان کی روشنی میں کوسٹ گارڈز کے تین اہلکاروں صوبیدار رمضان، نائیک نثار اور نائیک شاہد کو گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔

گزشتہ روز سیشن کورٹ گوادر کے جج طاہر ہمایوں نے جرم ثابت ہونے پر تینوں اہلکاروں کو ہر ایک قتل میں 14 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مقتولین نے منشیات فروشوں کی کشتی میں سامان لوڈ کیا تھا اور پیشہ کے لحاظ سے وہ مزدور تھے۔ کوسٹ گارڈزکے آنے پر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو مزدور مارے گئے تھے۔