موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو

ضلع وسطی اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے پانچ مئی تک رہے گا۔ ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھل سکیں گی تاہم دیگر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل وحرکت پر سے گریزکریں۔