الیکش کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کوکرانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم ،پی پی اور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 249 کا ضمنی انتخاب مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، حلقے میں الیکشن 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے کہا کہ این اے 249 کا ضمنی انتخاب انتیس اپریل کو منعقد کیا جائے گا ، آئندہ دو روز میں بیلٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان کو بھی حتمی شکل دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوارں کو واضح ہدایت کی کہ اصولوں کی پاسداری کریں تاکہ انتیس اپریل کو ضمنی انتخاب پرامن ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے بھی این اے 249 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔
محکمہ صحت سندھ نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں انتخاب ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے الیکشن ملتوی کردیے جائیں، حلقے میں کورونا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔