لاشوں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو
لاشوں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو

 کورنگی میں بس نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا

کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب دارالعلوم کے سامنے بس نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب افظاری سے ایک گھنٹہ قبل افسوس ناک واقعے میں بس کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوارباپ بیٹا کامران صدیقی ولد عبدالجبار اورروحان صدیقی ولد کامران جان کی بازی ہارگئے۔

رپورٹس کے مطابق کامران صدیقی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ  کورنگی میں واقع کے ایریا میں اپنے گھرجا رہے تھے کہ دارالعلوم کے سامنے بس نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس سے گاڑی سلپ ہو کرنیچے گرگئی اور باپ بیٹا گاڑی کے نیچے آ گئے اورموقع پر ہی دم توڑگئے۔

کامران کہ اہلیہ معزانہ طور پو حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ اسی گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جس کا نام 35سالہ فہد معلوم ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمےدار بس ڈرائیورکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی اورنہ ہی ابھی تک واقعہ کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا، دونوں موٹر سائیکل سوارایک بس کی زد میں آئے،جبکہ اسی موٹر سائیکل سوار خاتون معجزانہ طور پربچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔