بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔
بھارت میں کورونا کی وبا انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پرلاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات سامنے آ رہی ہیں۔
بھارت کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جبکہ چتا (لاشیں) جلانے کے لیے شمشان گھاٹوں میں جگہ بھی کم پڑگئی ہے۔
ایسی صورتحال میں نئی دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا کی لہر نہیں سونامی ہے اور اس صورتحال میں ہسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔
دوسری جانب بھارت نے ملک میں خراب صورتحال کے باعث کورونا ویکسین کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔