علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

بھارت میں کرونا سے مزید 2 ہزار 760 افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے چلے گئے۔فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر2428616 ہوگئی ہے اوراس کی شرح 14.93 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف 193279 مریض صحت مند ہوئے ہیں،اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 159 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور  صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسزکی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک اور اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔