عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پرغیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زیمپا،ا ین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی آئی پی ایل چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہیں۔ان کے علاوہ انگلش کرکٹر لائم لیونگ اسٹون پہلے ہی بھارتی لیگ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
جب کہ بھارتی کھلاڑی روی چندرایشون بھی لیگ سے دستبردارہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ راجھستان رائلز سے کھیلنے والے آسٹریلوی انڈر یو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔