بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں3 ہزار 285 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثرہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں جس بعد اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیارکرچکی ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔