مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔فائل فوٹو
مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔فائل فوٹو

مبینہ پولیس مقابلہ ۔میتوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں پر گیس شیلنگ

کراچی میں پرانی سبزی منڈی میں رات گئے پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں کے ورثاکا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج جاری ہے ۔

مظاہرین نے حسن اسکوائر سے جیل روڈ آنے اور جانے والی سڑکیں بند کر رکھی ہیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائرکیے گئے ۔

احتجاج کے باعث یونی ورسٹی روڈ آنے اور جانے والی سڑک بند ہو گئی۔اہلِ علاقہ کا میتوں سے متعلق کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے جعلی مقابلے میں ان 2 افراد کو مارا ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔پولیس نے کارروائی کرکے مین یونیورسٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے پی آئی بی صوفیہ کالونی میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عامراور بلال کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔