سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت میں اورنگی نالے اور گجر نالے کے متاثرین پیش ہوئے ، عدالت نے عید تک آپریشن فوری روکنے کا حکم دےد یا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کو گھروں سے بےدخل نہ کیا جائے ۔ متاثرین نے نالوں پر آپریشن روکنے اور متبادل جگہ کیلیے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔