ڈیفنس فیز 4 مسجد بیت السلام میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم شیر محمد نے اعتکاف میں بیٹھے ایک فرد کا موبائل فون اور ایک فرد کا بریسلٹ چوری کیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ 2 روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوں وائرل ہورہی تھی ۔جس میں ایک چور مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کا سامان چوری کر رہا ہے ۔
ساؤتھ پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم شیر محمد کو گرفتارکر لیا ہے ۔ تفتیش کرنے پر ملزم نے بتایا ہے کہ اُس نے مسجد میں سے چوری کیا گیا موبائل فون بیچ دیا ہے۔اس حوالے سے پولیس موبائل فون ریکور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔