محکمہ موسمیات کی شہر میں دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی شہر میں دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

کراچی:17 مئی تک گرمی میں شدت، پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شمال مشرقی بحیرہ ہند میں بننے والے سمندری طوفان کے باعث شہر قائد میں 3 دن گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں آج سے 17 مئی کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران گرمی بحیرہ عرب میں بنے طوفان کے اثرات کے باعث ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں ہونے والی گردش سمندری ہواؤں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے، سمندری ہوائیں معطل ہونےسےگرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔