شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو
شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو

سمندری ہوائیں منقطع۔ کراچی میں ہیٹ ویو کاآغاز

شہرقائد میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں اورآج سے ہیٹ ویوکا آغازہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں جو 2 سے 3 روزتک بند رہ سکتی ہیں، اورآج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا، جب کہ شہرکا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں، اس وقت 20 سے 30 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے، جبکہ ان ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹر تک بھی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک محمود آباد نالے سے 14900 ٹن، گجر نالے سے 73550 ٹن اوراورنگی نالے سے 153031 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔