درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں آج پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

 شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی جبکہ ہیٹ ویو بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں۔اس دوران دمے، الرجی والے افراد گھروں میں رہیں یا احتیاطی تدابیر کرکے باہر نکلیں۔ آنکھوں پر گلاس کا استعمال کریں جبکہ دمے یا مختلف الرجی سے شکار ہونے والے افراد بھی گھروں میں رہیں۔گرد الود ہوائیں مختلف اقسام کی الرجی کا باعث ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ طوفان تاؤتے نے مزید شدت اختیار کی ہے اور یہ کراچی سے 8 سو کلو میٹر دور ہے، تاہم کراچی میں بارش کا امکان نہیں۔