نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔فائل فوٹو
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔فائل فوٹو

کراچی میں قیامت خیزگرمی۔ بجلی بند۔ شہریوں کا جینا محال

کراچی میں قیامت خیزگرمی کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے بجلی بند کرکے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

 کراچی میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی جاری رہی اور مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری وں کا تیل نکال دیا۔

ہیٹ ویو کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش جاری رہی، اعظم ٹاؤن کی بجلی صبح 6 بجے سے معطل ہوئی اور4 گھنٹوں بعد بحال ہوئی، گلستان جوہر بلاک 17 میں بھی صبح 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،مہران ٹائون بلاک6ایف میں بھی صبح 7بجے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جو دن بھر معطل رہی۔

 دیگر متاثرہ علاقوں میں گلشنِ اقبال، ملیر لیاقت مارکیٹ شرف آباد، عبداللہ گبول گوٹھ، اورنارتھ ناظم آباد بلاک جے میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

 دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جب کہ علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔